اسلام آ باد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی اور صو بائی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کر دیئے گئے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نو ٹیفیکیشن بھی جا ری کر دیئے ہیں۔ ممبر (ٹیلی کام) انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈویژن محمدجہاں زیب رحیم کو ایم ڈی، نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کا اضافی چارج 3 ماہ یا مستقل ایم ڈی کی تقرری تک تفویض کر دیاگیا ۔ ڈپٹی سیکریٹری محمد ایاز کا کابینہ ڈویژن سے وزارتِ اوورسیز پاکستانیز تبادلہ کر دیا گیا ہے جبکہ محمد رمضان کوڈپٹی سیکریٹری وزارتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی تعینات کیا گیا ہے وہ قبل ازیں ڈپٹی سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات تھے ۔
سینٹ سیکرٹریٹ میں تعینات سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 19 کے افسر مختار احمد کے ڈیپوٹیشن میں ایک سال کی توسیع کی گئی ، مزید برآں ڈیپوٹیشن پر تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول سروسز اکیڈمی خدیجہ اعوان کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کر دی گئی ہیں ۔