کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے سال کے موقع پر یکم جنوری کو بینکس میں عام تعطیل کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ بدھ یکم جنوری 2025ء کو ’ بینک تعطیل‘ کے موقع پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ لہٰذا، تمام بینک/ ترقیاتی مالی ادارے/ مائکروفنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ تاہم، بینکوں/ ترقیاتی مالی اداروں/ مائکروفنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔