ہوم Pakistan وفاقی دارالحکومت میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سردی کی شدت میں...

وفاقی دارالحکومت میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سردی کی شدت میں اضافہ

0



وفاقی دارالحکومت میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، سردی کی شدت میں اضافہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کی وجہ سےسردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

24 نیوز کے مطابق موسلادھاربارش کے باعث اسلام آباد کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی نا اہلی کے باعث تاحال پانی نہیں نکالا جاسکا جس کے چاعث علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں بھی چند علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جس سے خنکی میں اضافہ ہوگیا ہے تاہم شہریوں کو خشک سردی سے نجات مل گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں جاری بارشوں یہ سلسلہ 4 فروری تک جاری رہے گا جس کے بعد میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں واضح کمی آنے کا امکان ہے۔ 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version