ہوم Pakistan ٹرک اور مسافر وین میں تصادمایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں...

ٹرک اور مسافر وین میں تصادمایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق 7 شدید زخمی

0



( چوہدری عمر )ضلع کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں ٹرک اور مسافر وین کے درمیان تصادم سےایک ہی خاندان کے  13 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 7 شدید زخمی ہوئے۔ 

تفصیلات کے مطابق چوک سرور شہیداڈا محمد والا کے قریب ٹرک اور مسافر وین میں تصادم سے 13 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 7 سے زائد افراد شدید زخمی ہیں،مسافر وین میں سوار افراد ملتان سے بھکر اپنے رشتے داروں کے ہاں جا رہےتھے،پولیس چوک سرور شہید کے مطابق مسافر وین میں سوار افراد کا تعلق ملتان کی بستی لاڑ سے ہے اور ایک ہی خاندان سے ہیں۔

حادثے کے فوری بعد  امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمی افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کیاگیا تاہم ہسپتال انتظامیہ نے  زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کیا ہے۔ 

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے افسوس ناک واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ،جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت،زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی اور کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: کانگو وائرس سے 2افراد کی موت، اٹک میں دفعہ 144 نافذ





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version