ہوم Pakistan پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری، موڈیز نے ریٹنگ ایک درجہ بہتر کردی

پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری، موڈیز نے ریٹنگ ایک درجہ بہتر کردی

0


بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ ایک درجہ بہتر کر دی۔ موڈیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی معیشت کا منظر نامہ مثبت ہے جس کے باعث پاکستان کی ریٹنگ Caa2 کر دی ہے۔

ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستان کی بہترہوتی معاشی صورتحال پر ریٹنگ Caa2 کی گئی، پاکستان کی لیکوڈٹی صورتحال میں معمولی بہتری بھی ریٹنگ بہتر ہونےکا سبب ہے۔

موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں کمی بھی ریٹنگ بہتر ہونے کا سبب ہے۔

دوسر ی جانب پاکستانی حکام پرامید ہیں کہ آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کی ادائیگی کے لیے عالمی ادارے کی پیشگی شرائط پوری کر لی جائیں گی۔

پاکستان نے چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے قرض رول اوور کرنے کی درخواست کر رکھی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان نے سعودی عرب سے 1٫2 ارب ڈالر قرض کی درخواست بھی کر رکھی ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version