ہوم Pakistan پاکستان کیلئے تیل و گیس کے شعبے سے اچھی خبر

پاکستان کیلئے تیل و گیس کے شعبے سے اچھی خبر

0



(24نیوز)  توانائی بحران سے دوچار پاکستان کے لیے تیل و گیس کے شعبے سے اچھی خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع سجوال میں شاہ بندر بلاک سے  تیل وگیس کی پیداوار شروع ہو گئی، جھم ایسٹ ایکس ون کنویں سے ایک کروڑ مکعب فٹ گیس کی پیداوار کا آغاز ہو گیا۔

ایکس ون سے 150 بیرل یومیہ تیل کی پیداوار بھی شروع ہوگئی ہے اس حوالے سے پاکستان پٹرولیم لمٹیڈ نے اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کر دیا ہے۔

پی پی ایل کے مطابق نئی گیس سسٹم میں شامل ہونے سے گیس کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور قومی سسٹم میں نئی تیل و گیس شامل ہونے سے زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی۔

معاہدہ

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان گیس سپلائی کا معاہدہ ہو چکا ہے جو پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور آذربائیجان کی سوکار کمپنی کے درمیان گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ طے پایا ہے۔

 اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد معاہدے کی تفصیلات پاکستان اسٹیٹ آئل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو فراہم کر دیں ہیں اور  پی ایس او اور سوکار کے درمیان معاہدے کی منظوری 24 دسمبر کو حاصل ہوئی ہے ، جبکہ معاہدے پر دستخط کی اجازت وزارت توانائی نے 3 دسمبر کو دی تھی۔

 اس معاہدے کو توانائی کے شعبے میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے اور یہ گیس سپلائی معاہدہ وقت پر مکمل کیا جائے گا۔

پاکستان میں توانائی کے بحران خاص طور پر گیس کی کمیابی مسلسل بڑھ رہی ہے جو سردیوں کے موسم میں اور بھی شدت اختیار کر جاتا ہے، اس وقت بھی ملک بھر میں گیس کا سنگین بحران جاری ہے۔

 اس کے علاوہ  شہریوں کو لوڈ مینجمنٹ کے تحت محدود اوقات میں گیس فراہم کی جا رہی ہے اور کئی علاقوں میں مستقل گیس بندش کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔

اس صورتحال میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ اس کے قدرتی گیس کے ذخائر میں نمایاں کمی واقع ہو چکی ہے جس سے بحران میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پرھیں:رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ ریکارڈ





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version