ہوم Pakistan پاک نیوی کا جنگی جہاز میری ٹائم سیکیورٹی گشت پر بحرِ ہند...

پاک نیوی کا جنگی جہاز میری ٹائم سیکیورٹی گشت پر بحرِ ہند میں تعینات

0


پاک بحریہ نے بحری جنگی جہاز پی این ایس اصلت ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی گشت پر بحر ہند میں تعینات کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پی این ایس اصلت پاکستانی بندرگاہوں پر آنے والے تجارتی جہازوں کی حفاظت یقینی بنائے گا۔ بحری جنگی جہاز پر مخصوص ہیلی کاپٹر تعینات کیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس اصلت کی تعیناتی کا مقصد بین الاقوامی جہاز رانی کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ پاک بحریہ کا جہاز دوست اور شراکت دار ممالک کے ساتھ مشترکہ آپریشنز میں بھی حصہ لےگا۔

ان کا کہنا ہے کہ بحری جنگی جہاز بحری سفارت کاری کے تحت علاقائی بندرگاہوں کا دورہ بھی کرے گا، یہ جدید ترین ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر فرائض انجام دیتے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version