ہوم Pakistan پرنسپل ایچی سن کالج کا گورنر ہاؤس سیکریٹریٹ کے نام لکھا گیا...

پرنسپل ایچی سن کالج کا گورنر ہاؤس سیکریٹریٹ کے نام لکھا گیا خط سامنے آگیا

0


فوٹو فائل
فوٹو فائل

جیو نیوز نے ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن کا گورنر ہاؤس سیکریٹریٹ کے نام لکھا گیا خط حاصل کرلیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 8 برس میں کسی بچے کے والدین نے طویل رخصت کی پالیسی پر اعتراض نہیں کیا، ماضی میں پالیسی کے تحت طویل رخصت کی فیس لینے کے بعد بچوں کے داخلے بحال کیے گئے۔

پرنسپل کی جانب سے لکھے گئے خط  میں کہا گیا کہ بورڈ آف گورنرز کے کسی بھی اجلاس میں طویل رخصت کی پالیسی میں ترمیم نہیں کی گئی، طویل رخصت کے معاملے کو بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں رکھنےکیلئے تین خط لکھےگئے۔

خط کے  متن میں مزید کہا گیا کہ  فیس کے بغیر بچوں کو داخلہ دینا کالج پالیسی کی سراسر خلاف ورزی تھا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version