ہوم Pakistan پرویز الہٰی کو گزشتہ رات پسلیوں میں درد کی شکایت

پرویز الہٰی کو گزشتہ رات پسلیوں میں درد کی شکایت

0


پرویز الہٰی—فائل فوٹو
پرویز الہٰی—فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

پمز اسپتال کے ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کو گزشتہ رات بھی پسلیوں میں درد کی شکایت رہی۔

پمز اسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ درد کم کرنے کے لیے ڈاکٹر پرویز الہٰی کو پین کلر دے رہے ہیں۔

پمز اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پسلیوں میں درد کی وجہ سے پرویز الہٰی کو بیٹھنے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔

پمز اسپتال کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ٹیم آج دوبارہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا معائنہ کرے گی۔

واضح رہے کہ تحریکِ انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو گزشتہ روز پمز اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

پرویز الہٰی کو پولیس چیک اپ کیلئے اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال لے گئی تھی۔

اس موقع پر اسلام آباد کے پمز اسپتال میں پرویز الہٰی کا ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین کیا گیا تھا۔

جیل ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی چند روز قبل اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہو گئے تھے۔

جیل ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کے سر، کمر اور آنکھ پر زخم آئے تھے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version