(24 نیوز)پشاور سے گُڑ کی آڑ میں ساڑھے 10 کلو چرس کی قطر سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے عملے نے گڑ کی آڑ میں ساڑھے 10 کلو گرام سے زائد چرس کی دوحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی،سکیورٹی فورس حکام کے مطابق مسافر حسن ابراہیم دوحہ کی پرواز پر سفر کے لیے پشاور ائیرپورٹ پہنچا تھا اور اپنے سامان میں گڑ سے بھرا پلاسٹک کا ایک ڈبہ بھی لے جا رہا تھا۔
مزید پڑھیں:لاہور آنیوالی ایک پرواز کا رخ تبدیل،دو منسوخ،متعدد تاخیر کا شکار
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق تلاشی کے دوران اے ایس ایف کے ماہر عملے نے پلاسٹک کے ڈبے کو مشکوک قرار دیا،ڈبے کی تفصیلی تلاشی کے دوران گڑ میں چھپائی 10 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی، ملزم کو برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے اور ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔