ہوم Pakistan پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم کا بشریٰ بی بی کا طبی...

پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم کا بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ، رپورٹ سامنے آگئی

0


پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم کا بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ، رپورٹ سامنے آگئی

پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا، جس کی رپورٹ سامنے آگئی۔

رپورٹ کے مطابق پمز اسپتال کے 4 سینئر ڈاکٹروں نے آج بنی گالہ سب جیل میں بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا، پمز اسپتال کی ٹیم گیسٹرو لوجسٹ، آنکھ اور کان کے اسپیشلسٹس پر مشتمل تھی۔

بشریٰ بی بی کے مطابق تقریباً ڈھائی ماہ قبل کھانے کے بعد سینے میں جلن محسوس ہوئی، کچھ روز تک منہ کا ذائقہ بھی خراب رہا، بشریٰ بی بی کو معدے میں جلن، ہونٹوں کی سوجن اور آنکھوں میں پانی آنے کی شکایت تھی۔

رپورٹ کے مطابق طبی معائنہ میں ایسی کوئی چیز سامنے نہیں آئی جس کی بشریٰ بی بی نے شکایت کی تھی۔

پمز اسپتال کی 4 رکنی ٹیم نے بشریٰ بی بی کی صحت کو تسلی بخش قرار دے دیا، بشریٰ بی بی کی آنکھوں کا معائنہ نہیں کیا گیا کیونکہ انہوں نے اس کی اجازت نہیں دی،  ڈاکٹروں کی جانب سے بشریٰ بی بی کو 14 روز کے لیے چند ادویات بھی تجویز کی گئی ہیں۔

پی ٹی آئی قیادت کی طرف سے بشریٰ بی بی کو سلو پوائزن دینے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version