ہوم Pakistan پنجاب انجینئرنگ اکیڈمی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس تمام کورسز کو...

پنجاب انجینئرنگ اکیڈمی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس تمام کورسز کو عالمی معیار کے ہم پلہ لانےکا فیصلہ

0



لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ آبپاشی کے زیر انتظام پنجاب انجینئرنگ اکیڈمی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا۔ چئیرمین بورڈ وزیر آبپاشی کاظم علی پیرزادہ نے اجلاس کی صدارت کی۔ سیکرٹری آبپاشی ڈاکٹر واصف خورشید بھی وائس چیئرمین کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ اجلاس میں اکیڈمی کے مالی معاملات،  انتظامی امور، تربیتی کورس کے مندرجات ، عملہ کے پینشن اور دیگر معاملات زیر لائے گئے۔

پنجاب انجینئرنگ اکیڈمی پاکستان میں قبل از ملازمت اور دوران ملازمت تربیت کا واحد ادارہ ہے۔  پرنسپل پنجاب انجینئرنگ اکیڈمی راشد منہاس نے اکیڈمی کے مختلف امور اور اجلاس کے ایجنڈا پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیر آبپاشی کاظم علی پیرزادہ نے ہدایت کی کہ تمام تربیتی کورسز کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بنایا جائے۔ اجلاس میں مختلف معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے سب کمیٹیوں کی تشکیل کی سفارش کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام کورسز کو انجینئرنگ کے عالمی تربیتی معیار کے ہم پلہ لانے کے لیے تبدیلیاں لائی جائیں۔ اجلاس کے بعد شرکاء نے اکیڈمی میں جاری انجینئرز کے تربیتی  کورس کے شرکا سے ملاقات بھی کی۔ اس کورس میں پنجاب اور بلوچستان کے انجینئرز زیر تربیت ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version