لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منفرد یوم آزادی منایا جارہاہے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ”پلانٹ اے ٹری فار پاکستان“ کے تحت شجرکاری کی جائے گی۔راولپنڈی سے لاہور تک آزادی فلوٹ13اگست کی رات مینار پاکستان پہنچے گا۔آزادی فلوٹ پر چاروں صوبوں کی ثقافتی نمائندگی، آزاد کشمیر کی پارلیمنٹ اور گلگت بلتستان کی ایمبوریک مسجد کا ماڈل دکھایا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام اضلاع کے درمیان پلانٹیشن میراتھن مقابلے ہوں گے۔مینار پاکستان پر ادبی مشاعرہ اور میوزیکل کنسرٹ بھی ہوگا۔6سال بعد محکمہ اطلاعات وثقافت کے تحت نیا ملی نغمہ بھی لانچ کی جائے گا۔ڈویژن، ضلع او رتحصیل لیول ”پلانٹ اے ٹری فار پاکستان“میں ارکان اسمبلی،سول سوسائٹی شریک ہوگی۔پہلی مرتبہ یونین کونسل کی سطح پر بھی فری پلانٹیشن کی جائے گی۔نجی اشتراک سے ہسپتالوں، فاؤنٹین ہاؤس، اولڈ ایج ہوم، دارالشفقت سمیت دیگر اداروں میں بھی شجرکاری کی جائے گی۔پی آئی ٹی بی کے پلانٹیشن ڈیش بورڈ پر پلانٹیشن کی ویڈیوز اور تصاویراپ لوڈ ہوں گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز سب سے زیادہ پلانٹیشن کرنے والے ڈسٹرکٹ کو انعام سے نوازیں گی۔تمام ڈویژنل، ضلعی او رتحصیل ہیڈ کوارٹرز پر پرچم کشائی کی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔یوم آزادی کی مناسبت سے کرکٹ، ہاکی، فٹبال، والی بال اور کبڈی وغیرہ کے مقابلے ہوں گے۔مقامی کھلاڑیوں کو بھی پلانٹ فار پاکستان کے تحت شجرکاری کے لیے مدعو کیاجائے گا۔سرکاری عمارتو ں پر سفید اور گرین لائٹس سے چراغاں کیاجائے گا۔صوبہ بھر میں نمایاں پرائیویٹ عمارتوں کو بھی سفید او رگرین لائٹس سے روشن کیا جائے گا۔نمایاں روڈز اور چوک پر قومی پرچم آویزاں کئے جائیں گے۔نمایاں شاہراہوں پر قومی ترانے بھی بجانے کا اہتمام کیا جائے گا۔