ہوم Pakistan پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش

پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں رات کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، فیصل آباد، گجرات، جہلم اور منڈی بہاءالدین سمیت مختلف علاقوں میں بادل برسے۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کی وجہ سے مختلف رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version