ہوم Pakistan  پولیس کانسٹیبل کی بھرتی کیلئے 3 جعلی امیدوار امتحان دینے بیٹھ گئے...

 پولیس کانسٹیبل کی بھرتی کیلئے 3 جعلی امیدوار امتحان دینے بیٹھ گئے پتہ کیسے چلا ؟

0



 قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قصور میں پولیس کانسٹیبل کی بھرتی کیلئے 3 جعلی امیدوار دوستی نبھانے کی خاطر دوستوں کی جگہ امتحان دینے بیٹھ گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی کے 3 امیدواروں نے اپنے دوستوں کو امتحان دینے بھیج دیا، عاطف، افضال اور فارم نمبر 1581 کے امیدواروں نے اپنی جگہ اقراش، فرحان اور ایک تیسرے نوجوان کو بھیجا ہوا تھا جنہیں دستاویزات اور بائیومیٹرک جانچ پڑتال کے ذریعے شناخت کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ صدر قصور پولیس نے جعلی امیدواران کے خلاف مقدمات بھی درج کر لئے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version