کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سچل کے علاقے صنبوبرٹاؤن کے قریب شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
جمعے کی شب سچل کے علاقے صنبوبرٹاؤن کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم عاشق حسین نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی لطیفہ بی بی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا، جس کے بعد مقتولہ کو فوری طور پر عباسی شہید ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔
مقتولہ لطیفہ بی بی کے بھائی نے کا کہنا ہےکہ مقتولہ 6 بچوں کی ماں تھی، اس کا شوہر اسے اکثر و بیشتر مارتا پیٹتا تھا جس کی وجہ سے وہ احسن آباد کے قریب نور محمد گوٹھ میں منتقل ہوگئی تھی۔