ہوم Pakistan پی ٹی آئی احتجاج کی کالاسلام آباد میں ایم ڈی کیٹ کے...

پی ٹی آئی احتجاج کی کالاسلام آباد میں ایم ڈی کیٹ کے امتحان ملتوی

0



(24 نیوز)تحریک انصاف کا احتجاج طلباء کو بھاری پڑ گیا، 24 نومبر کے احتجاج کے باعث اسلام آباد میں شیڈول ایم ڈی کیٹ کے ساڑھے سترہ ہزار طلباء کا امتحان دسمبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے.

 ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب کیا گیا ہے،ایس زیڈ بی ایم یونیورسٹی نے پی ایم ڈی سی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا ہے، اسلام آباد میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 24 نومبر کو منعقد ہونا تھا تاہم اب اسلام آباد میں ٹیسٹ آئندہ ماہ ہوگا، ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کے انعقاد کیلئے حتمی تاریخ کا تعین نہیں ہوا تاہم ٹیسٹ کیلئے 8 اور 15 دسمبر کی تاریخیں زیرغور ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایم ڈی کیٹ کیلئے ڈیٹ شیٹ ایس زیڈ بی ایم یونیورسٹی جاری کرے گی۔

 یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک ماہ میں ایم ڈی کیٹ دوبارہ لینے کا حکم دیا تھا، ایس زیڈ بی ایم یونیورسٹی نے اسلام آباد ہائیکورٹ اپیل کر رکھی ہے۔ ایم ڈی کیٹ کیلئے امیدواران کی دوبارہ رجسٹریشن کا عمل مکمل ہے، اسلام آباد میں ٹیسٹ کیلئے 17597 امیدوار رجسٹرڈ ہیں، تاہم رجسٹریشن میں امیدواران کی تعداد نمایاں کم ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ رجسٹرڈ 5310 طلبا ٹیسٹ نہیں دے رہےکیونکہ کم نمبرز والے بیشتر طلبا بیرون ملک جا چکے ہیں جبکہ 190 سے زائد نمبرز والے طلبا ٹیسٹ نہیں دے رہے۔ ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ عدالت سے رجوع کرنے والے بیشتر طلبا دوبارہ ایم ڈی کیٹ دے رہے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version