ہوم Pakistan پی ٹی آئی سیکریٹریٹ سیل کرنے پر مزاحمت، انسدادِ دہشتگردی کا مقدمہ...

پی ٹی آئی سیکریٹریٹ سیل کرنے پر مزاحمت، انسدادِ دہشتگردی کا مقدمہ درج

0


اسکرین گریب
اسکرین گریب

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ کو سیل کرنے کے موقع پر مزاحمت کرنے پر انسدادِ دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی میں علاقہ مجسٹریٹ محمد سجاد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ 7 اے ٹی اے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے جس میں پی ٹی آئی اسلام آباد کے رہنما عامر مغل کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس نے رات کو ہی عامر مغل کو پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا تھا۔

درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق سی ڈی اے کے آپریشن کے دوران عامر مغل نے آتے ہی ہوائی فائرنگ شروع کر دی تھی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ عامر مغل نے مشتعل ہجوم کے ہمراہ پولیس پارٹی پر حملےکی بھی کوشش کی۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ عامر مغل کی گرفتاری کے دوران ان کے ساتھی فرار ہو گئے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version