اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے کا جواب دیں گے،عوام کی طاقت کے سامنے کوئی چیز نہیں ٹھہر سکتی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کاکہناتھا کہ 8فروری کے بعد سب بدل چکا ہے،ان کاکہناتھا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ایڈہاک ججز کے معاملے پر گفتگو ہوگی،ایڈہاک ججز کا مقصد سپریم کورٹ فیصلے پر اثرانداز ہونا ہے۔