ہوم Pakistan پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل

پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

سابق صدر عارف علوی کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عارف علوی اختلافات رکھنے والے رہنماؤں سے ملاقات اور ان کے تحفظات سُنیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عارف علوی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی ایک ہفتے میں پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کے خاتمے کے لیے اپنی تجاویز دے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو وزارت سے ہٹانے کے معاملے پر پارٹی میں شدید اختلافات سامنے آئے تھے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version