ہوم Pakistan پی ٹی آئی کے لاہورجلسے میں لائٹس اور ساؤنڈ بندجلسہ گاہ میں...

پی ٹی آئی کے لاہورجلسے میں لائٹس اور ساؤنڈ بندجلسہ گاہ میں اندھیرہ

0



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  لاہور کے قصور روڈ پر واقع نواحی علاقے کاہنہ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا میدان سجا، جلسے کا مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد ڈی جے نے ساؤنڈ سسٹم بند کر دیا۔

کاہنہ منڈی کے قریب ضلعی انتظامیہ کی متعین کردہ جلسہ گاہ میں  مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد پولیس اہلکار جلسہ گاہ میں سٹیج پر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے سٹیج خالی کروایا ، جس کے بعد جلسہ گاہ سے لوگ واپس جانے لگے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور موٹر وے کے راستے لاہور پہنچ گئے ہیں اور کچھ دیر میں جلسہ گاہ پہنچ جائیں گے۔ 
لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ این او سی کے مطابق جلسے کا وقت سہہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک تھا جو کہ ختم ہوچکا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version