ہوم Pakistan پی ٹی آئی کے 2014ء کے دھرنے کیخلاف درخواستیں 10 سال بعد...

پی ٹی آئی کے 2014ء کے دھرنے کیخلاف درخواستیں 10 سال بعد سماعت کیلئے مقرر

0



لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف کے 2014ء کے دھرنے کے خلاف درخواستیں 10 سال بعد لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق  چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ 10 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔تحریکِ انصاف کے دھرنے کے خلاف درخواست دائر کرنے والے وکیل اے کے ڈوگر انتقال کر چکے ہیں۔لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے اس حوالے سے کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔

واضح رہے کہ 2014ء میں پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے خلاف درخواستیں درخواست گزار اے کے ڈوگر سمیت دیگر نے دائر کی تھیں۔درخواستوں میں عوامی تحریک، جماعتِ اسلامی، پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود عمران خان اور طاہر القادری نے لاہور سے اسلام آباد کی طرف دھرنا دیا، دونوں رہنماؤں نے طویل دھرنا دے کر توہینِ عدالت کی، لہٰذا عدالت ان کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کرے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک نے 2014ء میں ن لیگ کی حکومت کے خلاف لاہور سے مارچ شروع کیا تھا اور وفاقی دارالحکومت میں کئی روز تک دھرنا دیا تھا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version