ہوم Pakistan چوہدری شجاعت کے بیٹوں نے اقتدار کیلئے خاندان کو دو حصوں میں...

چوہدری شجاعت کے بیٹوں نے اقتدار کیلئے خاندان کو دو حصوں میں تقسیم کیا، قیصرہ الہٰی

0


قیصرہ الہٰی: فوٹو فائل
قیصرہ الہٰی: فوٹو فائل

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت کے بیٹوں نے اقتدار کیلئے خاندان کو دو حصوں میں تقسیم کیا۔

گجرات میں چوہدری شجاعت حسین کی بہن ثمیرہ الہٰی  کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  قیصرہ الہٰی نے کہا کہ شجاعت حسین اور پرویز الہٰی میں رخنہ ڈالنے میں اہم کردار محسن نقوی کا ہے، چوہدری شجاعت کے بیٹوں نے اقتدار کیلئے خاندان کو دو حصوں میں تقسیم کیا۔

 قیصرہ الہٰی نے کہا کہ بہنوں نے نہیں شجاعت کے بیٹوں نے مسحن نقوی کی معاونت سے ناممکن کو ممکن بنا دیا، وفاقی صوبائی وزیر بننے والے دونوں بیٹوں نے باپ کو ٹشو کی طرح استعمال کیا۔

پرویز الہٰی کی اہلیہ نے کہا کہ سالک حسین نے اڈیالہ جیل میں پرویز الہٰی سے ملنے کی کوشش کی، پرویز الہٰی نے انکار کر دیا، حیران ہوں 25 سالہ بچہ موسیٰ الہٰی، 70 سالہ پرویز الہٰی کا مقابلہ کر رہا ہے۔

قیصرہ الہٰی نے مزید کہا کہ پرویز الہٰی خلوص دل سے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں باقی کا علم نہیں۔

چوہدری شجاعت کی بہن ثمیرہ الہٰی نے کہا کہ پاکستان میں ملاوٹ کا زمانہ ہے مگر تھوڑا سچ بھی بول لینا چاہے، پرویز الہیٰ 70 سال کی عمر میں آج بھی با ہمت ہیں جو سختیاں برداشت کر رہے ہیں، الیکشن چوری کرکے وفاقی، صوبائی وزیر بننے والے بھائی نفرت سمیٹ رہے ہیں، شجاعت کے بیٹے اقتدار اور ہم حق سچ کیلئے لڑ رہے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version