سیؤل (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی کوریا نے دوسرا فوجی جاسوس سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دوسرا فوجی جاسوس سیارہ سپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کے ذریعے مدار میں چھوڑا گیا، مذکورہ راکٹ 11 مصنوعی سیاروں کو خلا میں لے کر گیا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ جنوبی کوریا نے سال 2025 تک 5 فوجی جاسوس راکٹس خلا میں بھیجنے کا منصوبہ بنایا ہے، دوسرا مصنوعی سیارہ یپرچر راڈار سینسر سے لیس ہے۔