ہوم Pakistan چکوال: بارشوں کے باعث سکول کی عمارت گر گئی

چکوال: بارشوں کے باعث سکول کی عمارت گر گئی

0



(ویب ڈیسک) صوبۂ پنجاب کے شہر چکوال کے علاقے چوآسیدن شاہ میں بارشوں کے باعث سکول کی عمارت گر گئی۔

اسکول کی عمارت گرنے سے زیرِ تعلیم طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں معطل ہو گئیں،چکوال کی ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک کے مطابق سکول کی عمارت چوآسیدن شاہ کے علاقے وٹلی میں گری ہے، گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کی عمارت کا ایک حصہ مکمل طور پر گر گیا۔

انہوں نے بتایا کہ سکول کی عمارت گرنے والے دن سکول میں چھٹی تھی، سکول کی عمارت گرنے پر بچوں کو دوسرے سکول میں شفٹ کر دیا گیا ہے جن کا تدریسی سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: لیڈی کانسٹیبل کو ٹک ٹاک پر ویڈیو شئیر کرنا مہنگا پڑگیا

ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک کے مطابق حکومتِ پنجاب کے احکامات پر عمارت کی بحالی کا کام جَلد شروع ہو جائے گا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version