ہوم Pakistan چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا پہلا دن، کم وقت میں ریکارڈ 30...

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا پہلا دن، کم وقت میں ریکارڈ 30 مقدمات کی سماعت

0


—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پہلے دن سوا گھنٹے میں ریکارڈ 24 مقدمات کی سماعت مکمل کی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ساڑھے 9  سے پونے 10 بجے تک 15 منٹ میں 30 مقدمات کی سماعت کی۔

انہوں نے 30 میں سے 6 مقدمات مختلف وجوہات پر ساڑھے11 بجے تک ملتوی کر دیے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال نے بینچ نمبر 1 میں سماعت کی۔

دوسری جانب چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت سپریم کورٹ میں فل کورٹ اجلاس آج ہو گا۔

فل کورٹ اجلاس میں تمام دستیاب جج شریک ہوں گے، جس میں اہم انتظامی فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں عدالتی اصلاحات پر بھی غور کیا جائے گا۔

سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے باعث فل کورٹ اجلاس شریک نہیں ہو سکیں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version