ہوم Pakistan ڈی چوک احتجاج خیبر پختونخوا حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کو...

ڈی چوک احتجاج خیبر پختونخوا حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کو 1 کروڑ روپے کی امداد دے گی

0



(24 نیوز)پی ٹی آئی کے ڈی چوک احتجاج میں جاں بحق افراد کیلئے 1 کروڑ روپے دینے کی منظوری دیدی گئی ، زخمیوں کو 10 لاکھ روپے فی کس ملیں گے ۔

خیبر پختنونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ نے ڈی چوک احتجاج میں جاں بحق اور زخمیوں کے لیے مالی پیکج کی منظوری دیدی ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ زخمیوں اور شہداء کی تصدیق کا عمل جاری ہے، جس کے بعد جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختنونخوا کے مطابق باقی شہداء اور زخمیوں کی تصدیق ہونے پر بھی ان کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے گا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version