ہوم Pakistan کالے سانپ کے دانت توڑ کر زہر نکال دیا ہے، فضل الرحمان

کالے سانپ کے دانت توڑ کر زہر نکال دیا ہے، فضل الرحمان

0


کالے سانپ کے دانت توڑ کر زہر نکال دیا ہے، فضل الرحمان

اپوزیشن پارٹی جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے کالے سانپ کے دانت توڑ کر زہر نکال دیا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے 26ویں آئینی ترمیم کے عمل میں کالے سانپ کے دانت توڑ کر زہر نکال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو آئینی ترمیم کے متن پر اعتراض نہیں، جو ان کے بانی کے ساتھ اور پارٹی کے ساتھ ہوا، اُس پر تحریک انصاف کا اختلاف بنتا ہے۔

جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ کسی نہ کسی درجے میں اعتراض رہ ہی جاتا ہے، سمجھتا ہوں پی ٹی آئی نے جائز احتجاج کیا ہے، ہم اس سارے معاملہ میں کسی سے جبر نہیں کرسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ احتجاجاً ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہ لینا تحریک انصاف کا حق ہے، اولین حکومتی بل میں جتنے قابل اعتراض نکات تھے نکال دیے گئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ آئین قوم کا ہوتا ہے، ہم نے مل کر محنت کی، لیکن ایک پارٹی کی اپنی کوشش ہوتی ہے، ہم نے لمبا عرصہ نمائش کےلیے تو نہیں گزارا، جو بل ہم نے مسترد کیا تھا اس کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنیارٹی کے ساتھ کارکردگی کی بھی اپنی اہمیت ہوتی ہے، آئین قوم کے مفاد کےلیے بنایا جاتا ہے۔ آئین پاکستان تب بنا جب بلوچستان اسمبلی کو توڑ دیا گیا تھا۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ ہم نے آئینی پیکج پر اتفاق کیا اس کے جزئیات پر نہیں، ملکی سطح پر اتفاق رائے ہو رہا ہے، ابھی بھی مفاہمت کا وقت ہے، بل پیش نہیں ہوا، ہم مفاہمت کی آخری کوشش کریں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version