ہوم Pakistan کراچی، خواجہ سرا تیز دھار آلے کے وار سے شدید زخمی

کراچی، خواجہ سرا تیز دھار آلے کے وار سے شدید زخمی

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں خواجہ سرا کو ایک شخص نے تیز دھار آلے سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا، ملزم واقعہ کے بعد فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ناظم آباد نمبر 3 میں خواجہ سرا کاجل عرف ناگن کو تیز دھار آلے کے وار سے شدید زخمی کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا کو کاشف نامی شخص نے زخمی کیا، دونوں نشے کے عادی ہیں اور نشہ کرنے کے دوران ان میں جھگڑا ہوا جس کے بعد کاشف نے خواجہ سرا پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا اور فرار ہوگیا۔

خواجہ سرا کو تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس ملزم کاشف کو تلاش کررہی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version