ہوم Pakistan کراچی، شہری کی فائرنگ سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک

کراچی، شہری کی فائرنگ سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں شہری کی فائرنگ سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکو شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے، اس دوران شہری نے ملزمان پر فائرنگ کی۔

سچل ٹاؤن میں بھی مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا فرار ہوگیا۔

دوسری جانب نارتھ ناظم آباد میں شپنگ کمپنی کے دفتر میں نوجوان ملازم نے ساتھی خاتون کو گولی مار کر قتل کیا اور پھر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق لڑکی نجی یونیورسٹی کی طالبہ تھی اور زیادہ تر آن لائن ہی کام کرتی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ برہان اور مقتولہ فضا کا کال ڈیٹا چیک کر رہے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version