ہوم Sports کراچی، محسن نقوی کا حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ

کراچی، محسن نقوی کا حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ

0


کراچی، محسن نقوی کا حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کراچی میں حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ کیا ہے۔

محسن نقوی نے ہائی پرفارمنس سینٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا، اس موقع پر انتظامیہ نے انہیں سہولیات پر بریفنگ دی۔

پی سی بی چیئرمین نے ہائی پرفارمنس سینٹر کو اپ گریڈ کرنے کے احکامات دیئے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایچ پی سی کے کمروں کو مزید بہتر کیا جائے، نیشنل اسٹیڈیم سے متصل اوول گراؤنڈ پر فلڈ لائٹس لگائی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اوول گراؤنڈ پر بھی باضابطہ میچز کا انعقاد ہوگا، خواتین کرکٹرز کے لیے مخصوص ڈریسنگ روم بھی بنائے جائیں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version