ہوم Pakistan کراچی، کچرا پھینکنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز

کراچی، کچرا پھینکنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ 

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ریسٹورنٹس اور کاروباری اداروں کو عوامی مقامات پر کچرا پھینکنے پر سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت نوٹسز جاری کیے ہیں۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ صفائی قوانین کی خلاف ورزی پر پچاس ہزار روپے تک جرمانہ یا تین سال قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔ 

انہوں نے میونسپل انسپکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانون کے مطابق فوری کارروائی کریں، شہر میں صفائی کو یقینی بنانے کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی نے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔ 

ٹیپو برگر اینڈ بروسٹ سمیت تین ہوٹلوں کو عوامی جگہوں پر کچرا پھینکنے پر نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ 

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر تین دن کے اندر مسئلہ حل نہ کیا گیا تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 

ان کے مطابق، سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر کچرا پھینکنے والوں کو پچاس ہزار روپے تک جرمانہ یا تین سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ 

بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version