ہوم Pakistan کراچی ایئرپورٹ پر پانی کی لائن لیک کرگئی، ٹرمینل پر آپریشن متاثر...

کراچی ایئرپورٹ پر پانی کی لائن لیک کرگئی، ٹرمینل پر آپریشن متاثر نہیں ہوا، ترجمان پی اے اے

0


کراچی ایئرپورٹ پر پانی کی لائن لیک کرگئی، ٹرمینل پر آپریشن متاثر نہیں ہوا، ترجمان پی اے اے

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پانی کی لائن لیک کر گئی، ترجمان کے مطابق پائپ لائن کا لیکیج ڈھونڈنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جلد کام مکمل کرلیا جائے گا۔

ترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کا کہنا ہے کہ پانی روکنے کیلئے ٹرمینل بلڈنگ کی مغربی سمت کے وال بند کیے ہیں۔ جناح ٹرمینل پر مسافروں کیلئے میٹ بچھا کر راستہ بنا دیا گیا ہے۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرمینل پر آپریشن متاثر نہیں ہوا، ایئرپورٹ پر تمام سرگرمیاں معمول کے مطابق ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح ٹرمینل کی عمارت کو مینٹیننس کی ضرورت ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version