کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں کورنگی کے علاقے میں قبرستان میں مبینہ طور پر لاشوں سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو عوام نے آدھی رات کے وقت پکڑ لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم خواتین کی قبریں کھودا کرتا تھا، ملزم کو 8 سال قبل بھی عوام نے قبرستان سے پکڑا تھا۔اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ شہریوں نے ملزم کو پکڑنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پولیس کے حوالے کیا۔گرفتاری کے بعد ملزم کے خلاف تھانہ عوامی کالونی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔