ہوم Business انٹر بینک میں ڈالر دوسرے روز بھی سستا اوپن مارکیٹ میں ملا...

انٹر بینک میں ڈالر دوسرے روز بھی سستا اوپن مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

0



(اشرف خان ) معاشی استحکام کسی بھی ملک کی ترقی اور اس ملک کی عوام کے معیاز زندگی میں بہتری کیلئے انتہائی ضروری ہوتا ہے ، پاکستانی حکومت بھی  اس کیلئے اقدامات کر رہی ہے،جس کا اثر آج کاروباری مارکیٹ میں نظر آرہا ہے ۔ 
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 14 پیسے سستا ہو کر 278.69 روپے سے کم ہوکر 278.55 روپے پر بند ہوا، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280.40 روپے پر برقرار  رہا ،یورو 13پیسے کمی سے  305.41 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 311.63 روپے مہنگاہوکر 356.78  روپے پر آگیا ، یو اے ای درہم 76.35 روپے اور سعودی ریال 74.55 روپےپر برقرار رہا ۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی اختتام ہوا ہے ،100 انڈیکس 695 پوائنٹس کی کمی سے بند ہوا ،100 انڈیکس 88 ہزار 569 کی سطح پر کاروبار کا اختتام ہوا ،آج کاروبار کے دوران 20 ارب روپے مالیت کے 42 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version