ہوم Pakistan کراچی میں اگلے 3 دن میں 150 سے 200 ملی میٹر بارش...

کراچی میں اگلے 3 دن میں 150 سے 200 ملی میٹر بارش کا امکان

0



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں موجود ہوا کا کم دباؤ زیریں سندھ کی جانب بڑھنے لگا، ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے کل زیریں سندھ میں شدید بارش کا امکان ہے، کراچی میں اگلے 3 دن میں 150 سے 200 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ تھرپارکر کے جنوب میں ہوا کا کم دباؤ موجود ہے، کراچی میں بھی کل تیز بارش کا امکان ہے۔ سجاول، ٹھٹہ میں بھی اگلے دو سے تین دنوں میں تیز بارش کا امکان ہے۔ 
سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل صبح یا دوپہر کے بعد تیز بارش کا امکان ہے، کراچی میں دو سے تین دنوں میں 150 سے 200 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ اگلے دو سے تین دن میں سمندر میں تغیانی رہنے کا امکان ہے۔ ٹھٹھہ اور سجاول میں 300 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version