ہوم Pakistan عمران خان ملنا چاہیں گے تو بھی سوچ سمجھ کر فیصلہ کروں...

عمران خان ملنا چاہیں گے تو بھی سوچ سمجھ کر فیصلہ کروں گامولانا فضل الرحمان

0



(عثمان خان)سراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ عمران خان کی جانب سے ملاقات کے لئے مجھے باضابطہ کوئی پیغام نہیں ملا تاہم اگر عمران خان ملنا چاہیں گے تو بھی سوچ سمجھ کر فیصلہ کروں گا۔

 قائد جمعیت نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی ملاقات کی جس دوران صحافیوں نے مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی۔ 

مولانا فضل الرحمان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہمارا گلہ ہے کہ عام انتخابات میں ہمیں لیول پلینگ فیلڈ بھی نہیں دیا گیا،انتخابات میں کچھ لوگ استعمال ہوگئے، ہم نے استعمال ہونے سے انکار کر دیا،ان کا کہنا تھا کہ 26ویں ترمیم میں ہم نے شخصیت کی بجائے اداروں کی مضبوطی کو مقدم رکھا۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ مدارس کی رجسٹریشن پر طے معاملات کو خوامخواہ چھیڑا گیا،مدارس کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو رہا ہے۔

ڈی آئی خان، بنوں اور ٹانگ دہشتگروں کے حوالے ہیں،ٹانگ سے عدالتیں اور سرکاری دفاتر بھی ڈی آئی خان منتقل ہوچکے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ میں حکومت کی کہیں رٹ نظر نہیں آرہی،پی ٹی آئی کے ساتھ مرکز میں ورکنگ ریلیشن ہے لیکن صوبائی معاملات پر ہمارا اپنا الگ موقف ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: حافظ نعیم الرحمن کی حکومت سے فلسطین کے حق میں یکجہتی کی اپیل





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version