ہوم Pakistan کراچی میں ایک شخص چوری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو...

کراچی میں ایک شخص چوری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا

0



  کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کیماڑی جیکسن مارکیٹ کے قریب بجلی کے سب اسٹیشن میں تار چوری کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔

 کیماڑی جیکسن مارکیٹ کے عقب میں قائم بجلی کے سب اسٹیشن سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضابطے کی کارروائی کے بعد ایدھی کے رضا کاروں کے حوالے کر دی۔ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ بجلی کے سب اسٹیشن میں گھس کر بجلی کی تار چوری کرنے کی نیت سے کاٹنے کے دوران کرنٹ لگنے سے پیش آیا ہے۔ہلاک ہونے والا شخص حلیے سے نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے جس کی عمر 35 سال کے قریب ہے اور اس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ لاش سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کر دی گئی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version