ہوم Pakistan کراچی میں بڑھتےجرائم، سینٹرل جیل قیدیوں سے بھر گئی

کراچی میں بڑھتےجرائم، سینٹرل جیل قیدیوں سے بھر گئی

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں بڑھتے جرائم کے باعث سینٹرل جیل قیدیوں سے بھر گئی۔

رواں سال کے ابتدائی 5 ماہ میں 6 ہزار جرائم پیشہ افراد کو کراچی سینٹرل جیل منتقل کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق اپریل کے مہینے میں سب سے زیادہ 1 ہزار 371 ملزمان سینٹرل جیل بھیجے گئے۔

جنوری کے مہینہ میں 1 ہزار 195، فروری میں 1 ہزار 29، مارچ میں 1 ہزار 287، اپریل میں 1 ہزار 371 اور مئی کے مہینہ میں1 ہزار قیدیوں کو سینٹرل جیل منتقل کیا گیا۔

جرائم پیشہ افراد کی اتنی بڑی تعداد میں گرفتاری کے باوجود شہر میں آج بھی امن و امان کی صورتحال ابتر ہے۔

معصوم شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں لوٹے جارہے ہیں، لوٹ مار کی واردات میں شہری اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version