ہوم Pakistan کراچی میں رواں سال فائرنگ سے جاں بحق پولیس اہلکاروں کی تعداد...

کراچی میں رواں سال فائرنگ سے جاں بحق پولیس اہلکاروں کی تعداد 6 ہوگئی

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں راشد منہاس روڈ پر جوہرآباد کے قریب فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق اہلکار کی شناخت کانسٹیبل شبیر احمد کے نام سے ہوئی ہے، کانسٹیبل نے وردی کے اوپر اپر پہنا ہوا تھا، واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کی جگہ سے گولیوں کے 11 خول ملے ہیں اور کرائم سین یونٹ نے مزید شواہد بھی اکٹھے کیے ہیں۔

پولیس کے مطابق رواں سال فائرنگ کے واقعات میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق ہوچکے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version