ہوم Sports افغان کرکٹر احسان اللہ جنت پر میچ فکسنگ کے الزام میں 5...

افغان کرکٹر احسان اللہ جنت پر میچ فکسنگ کے الزام میں 5 سال کی پابندی لگادی گئی

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغانستان کے کرکٹر احسان اللہ جنت پر میچ فکسنگ کے الزام میں 5 سال کی پابندی لگادی گئی۔

افغانستان کے کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بیٹر احسان اللہ جنت پر تمام فارمیٹس میں کھیلنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بیٹر احسان اللہ جنت نے اس سال کابل میں ہونے والی پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن کے دوران آئی سی سی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی تھی۔

افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق احسان اللہ جنت نے تمام الزامات کو تسلیم کیا ہے اور بدعنوانی میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کا اینٹی کرپشن یونٹ میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں 3 دیگر کھلاڑیوں سے بھی تفتیش کر رہا ہے، ان کے ملوث ہونے کے بارے میں فیصلہ جرم کی تصدیق کے بعد کیا جائے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 26 سالہ احسان اللہ جنت نے تین ٹیسٹ میچ اور 16 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں، انہوں نے 2022 میں زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ بھی کھیلا تھا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version