ہوم Pakistan کراچی میں پاگل شخص نے راہ چلتی خاتون کو قتل کردیا

کراچی میں پاگل شخص نے راہ چلتی خاتون کو قتل کردیا

0



کراچی میں پاگل شخص نے راہ چلتی خاتون کو قتل کردیا

 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سرجانی ٹاؤن میں سڑک پر گھومنے والے فاترالعقل شخص نے راہگیر خاتون کو گیتی کا وار کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے خدا کی بستی عباس گوٹھ میں خاتون گلی سے گزر رہی تھی کہ علاقے میں گھومنے والے ایک مستانے شخص نے نامعلوم وجہ کی بنا پر گیتی کا وار کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

گیتی کے وار سے خاتون ہلاک ہوگئی جس کی لاش پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن راؤ ناظم نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 52 سالہ ہمتی زوجہ جیوا کے نام سے کی گئی۔پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا، مقتولہ کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version