ہوم Pakistan کراچی کو تشدد کی سیاست نے کچھ بھی نہیں دیا، بلاول بھٹو

کراچی کو تشدد کی سیاست نے کچھ بھی نہیں دیا، بلاول بھٹو

0


فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کو تشدد کی سیاست کرنے والوں نے کچھ بھی نہیں دیا۔

ابراہیم حیدری کے جلسے سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملیر کے ساتھیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ہم نے ہمیشہ یہاں سے کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملیر کے لوگوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے۔ کراچی کی تاریخ میں پہلی بار پیپلز پارٹی کا میئر منتخب کروایا۔

پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ عوام 8 فروری کو پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں، عوام ووٹ دیں ہم نہ صرف صوبائی حکومت بنائیں گے بلکہ آپ کا بھائی جیالا وزیراعظم ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم کراچی کی قسمت بدلیں گے، کراچی میں تشدد کی سیاست کرنے والوں نے شہر کو کچھ نہیں دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ عوام ووٹ اسے دیں جو حکومت میں آکر آپ کی خدمت کریں، باقی سیاسی جماعتیں لسانی اور فرقہ وارانہ بنیاد پر ہمیں تقسیم کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں، ہم رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہم مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کا مقابلہ کریں گے، حکومت میں آکر 300 یونٹ بجلی مفت فراہم کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم 30 لاکھ گھر بنائیں گے، خواتین کو بلاسود قرضے فراہم کریں گے، ہمارا عوامی معاشی معاہدہ ملک کو مسائل سے نکال سکتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے بینظیر یوتھ کارڈ اور مزدوروں کو بینظیر کارڈ کے ذریعے سوشل سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو مفت صحت و تعلیم کی سہولتیں فراہم کریں گے، ہم اشرافیہ سے پیسہ لے کر غریبوں پر خرچ کریں گے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہم بلا ضرورت وفاقی وزارتوں کو ختم کر کے تین سو ارب روپے عوام پر خرچ کریں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version