ہوم Pakistan کرغزستان میں پاکستانی طلبا پر تشدد؛وزیراعظم شہبازشریف نے اہم قدم اٹھا لیا

کرغزستان میں پاکستانی طلبا پر تشدد؛وزیراعظم شہبازشریف نے اہم قدم اٹھا لیا

0



(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار کو کرغزستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرخارجہ کے ہمراہ وفاقی وزیر امیر مقام بھی کرغزستان جائیں گے،دونوں وزرا کل علی الصبح خصوصی طیارے سے بشکیک روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف آج پورا دن صورتحال کا جائزہ لیتے رہے،وزیراعظم شہبازشریف بشکیک میں پاکستانی سفیر سے رابطے میں رہے، صورتحال تسلی بخش ہونے کے باوجود طلبا کی سہولت کیلئے وفد بھیجنے کافیصلہ کیا ہے،وزیر خارجہ بشکیک میں اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے،وزیر خارجہ زخمی طلبا کو علاج معالجے کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے،وزیرخارجہ پاکستانی طلبا کی وطن واپسی کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ کرغزستان میں غیرملکی طلبا کے خلاف فسادات پر گہری تشویش ہوئی،پاکستانی سفارتخانہ زخمی طلبا کیلئے علاج کی بہتر سہولیات یقینی بنائے،مشکل وقت میں پاکستان کے بیٹے، بیٹیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔وزیراعظم نے کہاکہ جو طلبا پاکستان آنا چاہیں، سرکاری خرچ پر ان کی فوری واپسی یقینی بنائیں،طلبہ اور والدین کے درمیان رابطے کیلئے سفارتخانہ ہر قسم کی معاونت فراہم کرے۔

یہ بھی پڑھیں: 10 ماہ میں کتنے کروڑ ڈالر کی پتی درآمد کی گئی ؟ جان کر آپ کے تمام اندازے غلط ہو جائیں گے





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version