ہوم Pakistan کرم کی تازہ صورتحال پر علی امین گنڈاپور کو سرکاری حکام کی...

کرم کی تازہ صورتحال پر علی امین گنڈاپور کو سرکاری حکام کی بریفنگ

0


کرم کی تازہ صورتحال پر علی امین گنڈاپور کو سرکاری حکام کی بریفنگ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو سرکاری حکام نے کرم کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دے دی۔

پشاور میں کرم کی صورتحال پر وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

سرکاری حکام نے علی امین گنڈاپور کو کرم کی تازہ صورتحال پر بریفنگ میں بتایا کہ متحارب فریقین کے درمیان 10 دن کےلیے سیزفائر ہوا ہے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ مسئلے کے پرامن حل کےلیے مذاکرات کا عمل جاری ہے، کرم میں اہم مقامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دستے تعینات ہوں گے۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ علاقے میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کےلیے تخمینہ لگایا جائے گا، علاقے میں محفوظ نقل و حمل کےلیے سیکیورٹی پلان اور ایس او پیز جاری کیے جارہے ہیں۔

دوران اجلاس وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے فریقین کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئند اقدام قرار دیا اور کہا کہ علاقے میں پائیدار امن کے قیام اور تنازعات کے حل کےلیے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version