ہوم Science and Technology ٹک ٹاک کا 18 سال سے کم عمر صارفین پر بیوٹی فلٹرز...

ٹک ٹاک کا 18 سال سے کم عمر صارفین پر بیوٹی فلٹرز کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ

0



(24نیوز) ٹک ٹاک نے بیوٹی فلٹرز کے استعمال کے حوالے سے عمر کی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق آنے والے ہفتوں میں 18 سال سے کم عمر صارفین کو شخصیت بدل دینے والے ایفیکٹس کے استعمال سے روکا جائے گا۔بیان میں بتایا گیا کہ عمر پر پابندی کا اطلاق ایسے فلٹرز پر نہیں ہوگا جن کو تفریحی مقاصد کیلئے تیار کیا ہوگا۔اس تبدیلی کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو ذہنی صحت کے مسائل سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔ 

ٹک ٹاک نے اس تبدیلی کا اعلان یورپین سیفٹی فارم پر کیا، تو ابھی واضح نہیں کہ ایسا دنیا بھر میں کیا جا رہا ہے یا یورپ میں ہی ایسا ہوگا۔

اس سے قبل انٹرنیٹ پر بچوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے انٹرنیٹ میٹرز نے ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ بیوٹی فلٹرز سے بچوں پر آن لائن مخصوص انداز سے نظر آنے کا دباؤ بڑھتا ہے، جس سے ذہنی امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے ایسی مشین لرننگ ٹیکنالوجیز کی جانچ پڑتال بھی کی جا رہی ہے جو 13 سال سے کم عمر بچوں کے اکاؤنٹس کو شناخت کرنے میں مدد فراہم کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع، کس کس جماعت کے ارکان نے دستخط کئے؟تفصیل جانیے
 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version