کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کا 70 فیصد نیٹ ورک لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی تردید کرتے ہیں،وہ علاقے جہاں بجلی کی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کا سامنا ہے وہاں لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے، لوڈشیڈنگ کا شیڈول کےالیکٹرک کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔