ہوم Pakistan گلشن معمار میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین کون...

گلشن معمار میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین کون قریبی ملوث نکلا؟ حیران کن انکشاف 

0



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے گلشن معمار میں ہونے والی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا، ڈرائیور ہی ملوث نکلا جو پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ گلشن معمار میں گھر میں ڈکیتی ڈرائیور آصف نے ڈلوائی تھی جو پولیس مقابلے میں مارا گیا جب کہ ڈاکو عبید ڈرائیور آصف کا دوست تھا۔متاثرہ فیملی کا بتانا ہے کہ مفرور ڈرائیور آصف کو چند ماہ پہلے ہی نوکری پر رکھا تھا۔

چوری کے وقت ڈاکو عبید دیگر ساتھیوں کے ساتھ افطار کے بعد گھر میں داخل ہوا تھا،  پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں عبید مارا گیا جب کہ  پولیس نے طیب اور تنویر کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا۔پولیس نے  ڈاکوؤں اور ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرکےکارروائی شروع کردی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version