(24 نیوز) چینی وزیراعظم لی چیانگ کا کہنا ہے کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل اہم سنگ میل ہے، پاکستان کی ترقی کیلئے چین اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل کی تقریب منعقد ہوئی، وزیراعظم پاکستان شہبازشریف اور چینی وزیراعظم لی چیانگ نے تقریب میں خصوصی شرکت کی، تقریب میں پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، سی پیک ورکنگ گروپ سے متعلق مفاہمتی یادداشت کی دستاویز، گوادر پر 7ویں جوائنٹ ورکنگ گروپ اجلاس کے نکات کی دستاویز، دونوں ملکوں میں سمارٹ کلاس رومز کے حوالے سے دستاویز کا تبادلہ کیا گیا۔
تقریب کے دوران پاکستان اور چین میں انسانی وسائل کی ترقی سے متعلق دستاویز، اطلاعات اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت، دونوں ملکوں میں آبی وسائل کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت، سلامتی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے کی دستاویز، غذائی تحفظ کے شعبہ میں مفاہمتی یادداشت کا بھی تبادلہ کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیراعظم لی چیانک نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے چین اپنا کردار ادا کرتا رہےگا، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل اہم سنگ میل ہے، منصوبے کی تکمیل کیلئے پاک چین افرادی قوت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، گوادر پاک چین مضبوط دوستی کا عکاس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 15 اکتوبر کو پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں احتجاج، خواجہ سعد رفیق نے حکومت کو اہم مشورہ دیدیا
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ گوادر پاک چین دوستی کا عکاس ہے، پاکستانی ترقی کے لیے چین کے تختہ عزم کے معترف ہیں، پاکستان اور چین کےدرمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا، دوطرفہ معاہدے پاکستان چین کےدرمیان نئے باب کا اضافہ ہیں، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ دونوں ملکوں کی مضبوط دوستی کا مظہر ہے، گوادر ائیر پورٹ سی پیک کے گلدستے میں ایک اور پھول کا اضافہ ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ منصوبے کی تکیمل کے لیے دونوں ملکوں کے انجینئرز اور ورکرز کی کاوشوں کو سراہتے ہیں، پاکستان اور چین نے صنعت، زراعت اور تجارت کے شعبے میں مفاہمتی یادداستوں کا تبادلہ کیا، دوطرفہ معاہدے دونوں ممالک کے درمیان نئے باپ کا اضافہ ہے، گوادر علاقائی ترقی کا محور ہونے کے ساتھ ساتھ مضبوط دوستی کا عکاس بھی ہے۔