ہماری باتوں کوسنجیدہ لیاگیاتوپاکستان نئےدورمیں داخل ہوگا،خالدمقبول صدیقی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایم کیو ایم پاکستان کےکنوینر خالدمقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ہماری باتوں کوسنجیدہ لیاگیاتوپاکستان نئےدورمیں داخل ہوگا،آئینی ترمیم جمہوریت کونئی طاقت بخشےگی،پیپلزپارٹی آئینی ترمیم کیلئےتیارہوئی توہم بھی تعاون کریں گے۔
ایم کیوایم رہنماؤں مصطفیٰ کمال،فاروق ستار اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات اب تک شروع نہیں ہوئے،ضرورت اس بات کی ہے تمام جماعتوں کو ملک کو بحران سے نکالنے میں کردار ادا کرنا ہے،ہم آئین میں تین ترامیم کی منظوری چاہتے ہیں،وزارتوں کے حوالے سے گفتگو شروع ہوگی تو دیکھیں گے لوگوں کے مفاد میں کون سی وزارت بہتر ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک اور سندھ کے شہری علاقوں کی بہتری اوربھلائی سب کیساتھ بیٹھنےکوتیارہیں،قومی اور صوبائی حکومت کو آئین نے تحفظ دیا ہوا ہے ،ضلعی حکومت کو بھی آئین تحفظ دے،آئین میں اختیارات درج ہوں،آئین ایسی بلدیاتی حکومت کا تقاضاکرتاہےجوسیاسی و مالی طورپرطاقتورہو۔
فاروق ستار بولے ن لیگ پیپلزپارٹی کوشامل کرناچاہتی ہےتوکرےہمیں کوئی اعتراض نہیں۔